چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال

جمعہ 25 ستمبر 2020 22:17

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسیڈر لیوجیان نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی جس میں سیکرٹری خارجہ نے افغان امن عمل کے لئے بھرپور پاکستان حمایت کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے پاک افغان قریبی تعلقات پر زور دیا۔سہیل محمود نے پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :