Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے این آر او کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے

پی ٹی آئی ملک کی پہلی سیاسی جماعت ہے جو جمہوری جدوجہد سے قائم ہوئی اور پھر اقتدار میں آئی، سینیٹر فیصل جاوید

جمعہ 25 ستمبر 2020 22:22

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے این آر او کے مطالبہ کو مسترد کردیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے این آر او کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے ، پی ٹی آئی ملک کی پہلی سیاسی جماعت ہے جو جمہوری جدوجہد سے قائم ہوئی اور پھر اقتدار میں آئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر الزام لگانے والے خود اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اقتدار میں آئے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان 22 سالہ سیاسی جدوجہد اور عوام کی حمایت کے ساتھ بر سر اقتدار آئے ہیں، سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم قومی دولت لوٹنے والوں کو این آر او نہیں دیں گے، ہماری پارٹی کا منشور ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے، آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی پوری مشق کا مقصد کرپشن کیسز سے نجات حاصل کرنا ہے جسے اپنے عزائم میں ناکامی ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات