لاہور چیمبر الیکشن: پیاف فاوونڈر الائنس نے کلین سویپ کر دیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 22:53

لاہور چیمبر الیکشن: پیاف فاوونڈر الائنس نے کلین سویپ کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات برائے 2020-21میں پیاف فائونڈرز الائنس نے 7نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔3179میں سے 948کارپوریٹ ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جن میں سی19ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مستر کردئیے گئے۔ پیاف فائونڈرز الائنس نی701پینل ووٹ حاصل کیے اور بزنس مین فرنٹ21کو پینل ووٹ ملے ۔

انفرادی طور پر پیاف فائونڈر الائنس کے کامیاب امیدواروں میں پیاف فاونڈر الائنس کے میاں طارق رحمان نے 872 ووٹ حاصل کئے ۔ مردان علی زیدی نی841 ووٹ، طاہر منظور چوہدری کو834 ووٹ، محمد ندیم قریشی نے 826 ووٹ حاصل کئے ، عبد الودود علوی کو800 ووٹ ، ملک ریاض اقبال کو 787 ووٹ، مبشر نصیر بٹ کو783 ووٹ۔

(جاری ہے)

جبکہ طاہر ملک کو155ووٹ اور محمد نواز کو139 ووٹ ملے، الیکشن کمیشن سہیل لاشاری، شاہد حسن شیخ اور ہارون شفیق چودھری پر مشتمل تھا۔

دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ کلاس کی8نشستوں کے لیے پولنگ 26ستمبرکو (آج ) منعقد ہوگی جس میں 10670ممبران اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی 8سیٹوں پرمحمد کاشف بشیر، ناصر حمید خان، میاں مقبول صدیقی، سلیم اصغر بھٹی، شہزاد بٹ، محمد نعیم حنیف، شاہد نذیر چوہدری، محمد علی افضل، محمد امجد چوہدری، میاں جاوید علی، علی رضا، زین الٰہی، نبیل محمود، چوہدری محمد راشد، محمد وسیم عباس، ساجد عزیز میر، محمد عاصم، میاں کامران سیف، رانا محمد ریاض، محمدساوید، محمد منشا بھٹی، محمد خالد مدمقابل ہوں گی