وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سالانہ سربراہ اجلاس سے ورچوئل خطاب کا متن

جمعہ 25 ستمبر 2020 23:45

وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سالانہ سربراہ ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سالانہ سربراہ اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا۔ ان کے خطاب کا متن درج ذیل ہے۔

(جاری ہے)

جناب صدر، سیکریٹری جنرل گوتریس، معزیزین، خواتین و حضرات مجھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایک بار پھر خطاب کرتے ہو ئے خوشی محسوس ہورہی ہے میں عزت مآب ولکن بوذکر کو جنرل اسمبلی کے 75 ویں سربراہ اجلاس کے لیے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ہم سبکدوش ہونے والے صدر عزت مآب تیجانی محمد باندے کی ہنر مندانہ قیادت کو بھی سراہتے ہیں۔جنہوں نے کووڈ ۔19بحران کے دوران اہم کردار ادا کیا۔ہم اس طلاطم خیز دور میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔