بلاول بھٹو زرداری کا سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ احمد صادق کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 25 ستمبر 2020 23:45

بلاول بھٹو زرداری کا سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ احمد صادق کے انتقال پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ احمد صادق کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لئے احمد صادق مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر احمد صادق مرحوم نے مثالی خدمات انجام دیں۔ بلاول نے کہا کہ میں احمد صادق مرحوم کے اہل خانہ کے صبر کے لئے دعاگو ہوں۔