سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا سے متعلق نئی سفری پالیسی اور ایس او پیز جاری کردیئے

ہفتہ 26 ستمبر 2020 00:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا سے متعلق نئی سفری پالیسی اور ایس او پیز جاری کردیئے۔ سی اے اے کے مطابق پاکستان آنے والی پروازوں کو کرونا ایس اوپیز کے تحت دو کیکٹگریوں میں تقسیم کردیا ہے ،کیٹیگری اے A میں شامل 38 ممالک کو کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بغیر پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

سی اے اے کے مطابق سعودی عرب، چین سمیت 38 ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ قرار دے دیا ،کیٹیگری بی میں شامل دیگر ممالک سے آنے والے افراد کا کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازم قرار دیاگیا ،38 ممالک کے علاوہ دیگر تمام ممالک سے پاکستان آنے والے شہریوں کے لیے کرونا رپورٹ لازم ہوگی ،مسافروں کی کرونا منفی رپورٹ 96 گھنٹوں سے زائد پرانی نہ ہو ،پاکستان آنے والے جہازوں کو جراشمیم کش سپرے لازماو مسافر اور عملہ دوران سفر ماسک پہننے گا ،جہاز میں 80 منٹ بعد جراشیم کش سپرے ،جہاز میں عملہ سیٹائرز فراہم کرے گا ،جہاز میں سیٹ بدلنے اور کھانے پینے کی اشیاء لیجانے پر پاپندی برقرار رکھی گئی ۔