وزیراعظم عمران خان عالمی برادری کی مسئلہ کشمیر کی طرف توجہ دلانے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر بہیمانہ تشدد کو جرات مندی کے ساتھ اجاگر کر رہے ہیں،

موجودہ حکومت کی موثر سفارت کاری کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمگیر ہوا ہے، عالمی برادری، مغربی میڈیا اور تھنک ٹینک معصوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی وحشیانہ اور تشددانہ رویے کا مذاق اڑا رہے ہیں، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی کی نجی ٹی وی چینل پر گفتگو

ہفتہ 26 ستمبر 2020 00:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عالمی برادری کی دیرینہ تنازعہ کی طرف توجہ دلانے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر بہیمانہ تشدد اور خون خرابے کو جرات مندی کے ساتھ اجاگر کر رہے ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت ملنے تک اپنی سپورٹ جاری رکھے گا۔

شہریار خان آفریدی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی موثر سفارت کاری کی وجہ سے مسئلہ کشمیر انٹرنیشنلائزڈ ہوا ہے، جیسا کہ عالمی برادری، مغربی میڈیا اور تھنک ٹینک معصوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی وحشیانہ اور تشددانہ رویے کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی میڈیا کی تعریف کی کہ وہ اس مسئلے کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ہونے کے ناطے مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے کے لئے اہم بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے قتل، تشدد اور گھریلو نظربندیوں کے ذریعہ ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ شہریار خان آفریدی نے مزید کہا کہ چین، ترکی، ملائشیا اور ایران پہلے ہی بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لے چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) نے کشمیر کے قومی کاز پر تبادلہ خیال نہیں کیا بلکہ بھارت کو خوش کرنے کے لئے اداروں کو نشانہ بنایا اور ان پر تنقید کی۔