سی پیک کے تحت مٹیاری۔لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبہ مارچ 2021، میں مکمل ہوگا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 12:40

سی پیک کے تحت مٹیاری۔لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبہ مارچ 2021، میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مٹیاری۔لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے مطابق یہ لائن 886کلومیٹر پر محیط ہے جو مارچ 2021، میں مکمل ہوگا۔ چینی روبوٹ کی مدد سے مٹیاری ۔لاہور ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چین سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے لئے تیار ہے۔

انٹلیجنٹ انسپیکشن روبوٹس سی پیک کے تحت تیار کیے جانے والے مٹیاری۔ لاہور پاور ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے معائنے کے لئے استعمال ہوں گے۔ ڈیبگنگ کے عمل کے ساتھ ہی تقریبا20 انٹیلیجنٹ انسپیکشن روبوٹ مکمل ہوگئے تھے اور انہیں مٹیاری۔لاہور پاور ٹرانسمیشن پروجیکٹ میں استعمال کیا جائے گا۔