انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور، انٹری ٹیسٹ 27 ستمبر کو ہوگا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 13:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور تعلیمی سال2020-21کے لئے داخلہ ٹیسٹ27 ستمبر کو ہوگا۔ جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انٹری ٹیسٹ پشاور، ایبٹ آباد،سوات،ملاکنڈ، مردان، کوہاٹ اورڈی آئی خان سینٹرز میں’ای ٹی ای اے‘کے تعاون سے بیک وقت منعقدکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امیدواروں کیلئے اطلاع ہے کہ تمام ٹیسٹ سینٹرز کے گیٹ مذکورہ تاریخ کو صبح6:00بجے کھولے جائیں گے اور0: 8بجے بندکئے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ صبح 9بجے شروع ہوگا جس کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا۔

انٹری ٹیسٹ کارڈ(ایڈمیٹ کارڈ)کے بغیر کسی بھی امیدوار کو ٹیسٹ سینٹر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹیسٹ سینٹرز میں کسی بھی قسم کی گاڑی لانا سختی سے منع ہے۔ موبائل فون، کیمرہ، کیلکولیٹر،ہر قسم کے بیگ، نوٹ بک، کتابیں اور دیگر الیکٹرانک آلات سینٹر میں لانا سختی سے منع ہے۔ ٹیسٹ کے دوران موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال سے امیدوار کا ٹیسٹ منسوخ کر کے ٹیسٹ سینٹر سے خارج کیا جائے گا۔