کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں کمی کے حوالے سے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 26 ستمبر 2020 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) صو بہ بھر میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں کمی کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صو بہ بھر میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں کمی قابل تشویش ہے ، صوبے میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ،زیر کاشت رقبہ میں کمی سے ملک کی کپاس کی ضروریات پوری نہیں ہو سکیں گی اور کی درآمد ناگریز ہوگی ۔مطالبہ ہے کہ کپاس کی کاشت کے رقبہ میں اضافہ کرنے کے لئے حکومت منصوبہ بندی کرے ۔