کپاس کی کاشت کے رقبہ میں اضافہ کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 14:04

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کپاس کی کاشت کے رقبہ میں اضافہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ صو بہ بھر میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں کمی پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں کمی سے کپاس ملک کی ضرورت کو پوری نہیں کرسکی گی اور کپاس کی درآمد ناگریز ہوگی لہذا کپاس کی کاشت کے رقبہ میں اضافہ کرنے کے لئے حکومت منصوبہ بندی کرے۔