کینٹ بورڈ کے منتخب ممبران کی مدت ختم ہونے کے بعد ایک ملٹری اور ایک سول ممبر بنانے کی ہدایات جاری

ہفتہ 26 ستمبر 2020 14:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) کینٹ بورڈ کے منتخب ممبران کی مدت ختم ہونے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے ایک ملٹری اور ایک سول ممبر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کیلئے سابق ممبر آفتاب جمال بنگش کے بیٹے جان محمد بنگش کا نام سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ کے ممبران کی مدت ختم ہو گئی ہے، ممبران کی مدت میں توسیع بھی کی گئی تھی لیکن اب ایک ملٹری اور ایک سول ممبر لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کیلئے سول ممبر کیلئے سابق ممبر آفتاب جمال بنگش کے بیٹے جان محمد بنگش کا نام زیر تجویز ہے، جان محمد بنگش جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر بھی ہیں۔ کینٹ کے مکینوں نے انہیں کینٹ بورڈ کا سول ممبر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :