سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایبٹ آباد II کے الاٹیز کو ماہ دسمبر میں قبضے دیکر وہاں ترقیاتی کام مکمل کیا جائے

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی صنعت عبدالکریم خان کا ایس آئی ڈی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 26 ستمبر 2020 14:37

سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایبٹ آباد II کے الاٹیز کو ماہ دسمبر میں قبضے دیکر ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ (ایس آئی ڈی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بورڈ کو متعدد سکیموں پر جلد عملی کام کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ اس کے مثبت اثرات معاشی ترقی پر پڑیں، اس سلسلہ میں پشاور شہر سے 13 کلومیٹر کے فاصلہ پر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور دو سے تین ماہ کے اندر کام کا آغاز کیا جائے گا، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایبٹ آباد II کے الاٹیز کو ماہ دسمبر میں قبضے دیکر وہاں ترقیاتی کام مکمل کیا جائے، پبلک پارٹنر شپ کے تحت سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایبٹ آباد III کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اس سلسلہ میں بورڈ کے ممبر حاجی افتخار احمد تعاون کریں گے۔ ان ترقیاتی سکیموں پر منظوری کا فیصلہ ایس آئی ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت عبدالکریم خان نے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردان انڈسٹریل اسٹیٹ میں صفائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، چارسدہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں بنیادی سہولیات، سڑکیں، آبنوشی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر کیا جائے، نتھیاگلی اور جرید کاغان میں گیلری بنائی جائے اور ایس آئی ڈی بی کے اثاثہ جات کو کارآمد بنانے کیلئے موجودہ پلاٹوں پر کمرشل پلازے تعمیر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :