پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)میں آگ لگنے کی وجوہات ، غیر معمولی اور غیر متوقع بیرونی حالات ، بسوں کے موٹر کیپسی سیٹر،کنٹرولر میں شارٹ سرکٹس ہیں، سرکاری ذرائع

ہفتہ 26 ستمبر 2020 15:04

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)میں آگ لگنے کی وجوہات ، غیر معمولی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)میں آگ لگنے کے وجوہات سامنے آ گئے۔ سرکاری ذارئع کے مطابق ماہرین بسوں میں آگ لگنے کے وجوہات معلوم کرنے میں کامیاب ہوگئے، آگ لگنے کی بنیادی وجہ غیر معمولی اور غیر متوقع بیرونی حالات ، بسوں کے موٹر کیپسی سیٹر،کنٹرولر میں شارٹ سرکٹ ہیں، مسئلے کا حل کرنے کیلئے بسوں میں موجودہ موٹر کنٹرولرز کو اضافی استعداد کے حامل موٹر کنٹرولرسے تبدیل کیا جا رہا ہے جو کہ زیادہ سخت بیرونی حالات میں بھی کارآمد رہیں گے۔

سرکاری دارئع کے مطابق درکار سامان و آلات کی تیاری، باہر ملک سے بذریعہ ہوائی جہاز پشاور منتقلی، کسٹم کلیئرنس، نئے پرزوں کی تنصیب اور آزمائش پر ایک ماہ تک عرصہ لگے گا، بس بنانے والی کمپنی متحرک اور پرعزم ہے کہ وہ آلات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنا سکتے ہیں، بس کمپنی کی جانب سے 25اکتوبر 2020سے تمام بسیں دوبارہ چلائی جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 13اگست کو بی آر ٹی کے افتتاح کے بعد ایک مہینے میں منصوبے کے بسوں میں بہت سی فنی خرابیاں سامنے آئی ہیں جن میں 4بسوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔آگ لگنے کے مسلسل واقعات کے بعد حکومت نے پچھلے ہفتے بی آر ٹی بس سروس معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بسیں بنانے والی چائنیز کمپنی کے ماہرین پشاور پہنچ چکے ہیں اور تمام گاڑیوں کا جائزہ لینے کے بعد منصوبے کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :