وزیر صحت نے انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راوالپنڈی کو اگلے ڈیڑھ ماہ میں مکمل فعال کرنے کا حکم دیدیا

پنجاب میں عام آدمی کیلئے صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

ہفتہ 26 ستمبر 2020 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راوالپنڈی کو اگلے ڈیڑھ ماہ میں مکمل فعال کرنے کا حکم دیدیا۔صوبائی وزیر صحت نے یہ احکامات انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کے دورہ کے دوران جاری کئے۔اس موقع پر وائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمر و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کوروناوارڈ کا بھی دورہ کیااور مریضوں کی عیادت کی۔پرنسپل راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر عمر نے صوبائی وزیر صحت کو کورونا وائرس کا شکارمریضوں کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو اگلے ڈیڑھ ماہ کے دوران مریضوں کیلئے مکمل طورپر کھول دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں مریضوں کیلئے جدید مشینوں کے ذریعے ڈائلیسز کی سہولت دستیاب ہوگی۔ڈاکٹریاسمین راشد نے انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو تیارکرنے میں تمام متعلقہ محکمہ جات کی کاوش کو سراہا-پنجاب میں عام آدمی کیلئے صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔عام آدمی کا معیار زندگی بلندکرناوزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیاراور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتانہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :