مریدکے،شوہر نے مبینہ بدچلنی کے شبہ میں بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو پتھر باندھ کر نہر میں پھینک دیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 15:05

مریدکی/نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) نواحی آبادی ہردوسہول میں شوہر نے مبینہ طور پر بد چلنی کے شبہ میں بیوی کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو پتھر باندھ کر نہر میں پھینک دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آبادی ہردوسہول کے محنت کش عابد کا اپنی بیوی مقدس سے اکثر جھگڑا رہتا تھا ،گزشتہ روز عابد نے مقدس کو بے دردی سے قتل کرکے نعش کو پتھر باندھ کر کرتو پنڈوری نہر میں پھینک کر فرار ہوگیا ۔

ریسکیو اداروں نے دو گھنٹے کی جدجہد کے بعد مقدس کی لاش تلاش کر کے پولیس کے حوالے کردی ۔پولیس نے مقدس کے گھر والوں کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہے۔نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے بد چلنی کے شبہ میں اپنی بیوی کو قتل کیا ہے ۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی ۔

متعلقہ عنوان :