مریدکے ،بڑے بھائی کے ہاتھوں اتفاقیہ گولی چلنے سے بہن جاںبحق

ہفتہ 26 ستمبر 2020 15:05

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) مریدکے شہر کی آبادی رحمانپورہ میں بڑے بھائی کے ہاتھوں اتفاقیہ گولی چلنے سے بہن جاںبحق ہو گئی ،پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رحمانپورہ کا رہائشی اٹھارہ سالہ احمد گھر میں اپنے والد کی پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو اسکی چودہ سالہ بہن تابندہ کو جالگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ واقعہ کے بعد احمد موقع سے روپوش ہوگیا ۔پولیس نے لڑکی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ۔جبکہ لڑکی کے اہل خانہ نے واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ۔

متعلقہ عنوان :