ڈی پی او سرگودھا نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے

ہفتہ 26 ستمبر 2020 15:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او فیصل گلزار کے حکم پرانسپکٹر محمد ارشد گوندل پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید، انسپکٹر افتخاراحمد سلیقہ پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ میلہ، سب انسپکٹر ناصر شاہ ایس ایچ اوتھانہ میلہ سے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی,سب انسپکٹر فاروق حسنات ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی سے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن,سب انسپکٹر امیر احمد خان ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید سے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا جبکہ انسپکٹر قیصر عباس ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا کو بطور انسپکٹر لیگل ڈی پی او آفس تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او فیصل گلزار نے تمام نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو اپنی نئی جائے تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :