شیخوپورہ،شوہر نے بیوی کو مار کر نہر میں پھینک دیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 15:05

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) نارنگ منڈی ڈیرہ افتخار جٹ ہردوسول گاؤں نارنگ منڈی میں شوہر نے بیوی کو مار کر نہر میں پھینک دیاریسکیو 1122 نارنگ منڈی کی غوطہ خور ٹیم نے خاتون کی لاش نہر سے نکال کر نارنگ منڈی پولیس کے حوالے کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عابد علی نے اپنی 25 سالہ بیوی مقدس بی بی کو گھریلو جھگڑے کی بناء پر مار کرلاش کو پنڈوری نہر میں پھینک دیا- اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے 2 گھنٹے بعد لاش کو نہر سے تلاش کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :