دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 26 ستمبر 2020 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتِ حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 83300کیوسک اور اخرج 85000کیوسک،دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 10700کیوسک اور اخراج10700کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد15700کیوسک اور اخراج45000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد30800کیوسک اور اخراج7000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد100800 کیوسک اور اخراج93300کیوسک،چشمہ آمد105600کیوسک اوراخراج 98000کیوسک، تونسہ آمد105100کیوسک اور اخراج85400کیوسک، پنجند آمد32900کیوسک اور اخراج 16700کیوسک، گدو آمد 94700کیوسک اور اخراج 67800کیوسک، سکھر آمد66900کیوسک اور اخراج21700کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد65900 کیوسک اور اخراج 63700کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1548.57 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.899 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1233.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.685 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ0.166 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے۔