جامعہ پنجاب نے شہداءکے بچوں کے لیے مفت تعلیم اور اسکالر شپ کا اعلان کر دیا

بی ایس کی سطح پر نئے ڈیموگرافکس، پبلک ہیلتھ اور کرمنالوجی کے کورسز متعارف کروا دیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 ستمبر 2020 15:09

جامعہ پنجاب نے شہداءکے بچوں کے لیے مفت تعلیم اور اسکالر شپ کا اعلان ..
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر ۔2020ء) خواتین کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامعہ پنجاب نے اہم اقدام اٹھایا ہے‘پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس کی سطح پر نئے ڈیموگرافکس، پبلک ہیلتھ اور کرمنالوجی کے کورسز متعارف کروا دیے جب کہ شہداءکے بچوں کے لیے مفت تعلیم اور اسکالر شپ کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئیں.

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس اور ماسٹرز کی سطح پر داخلوں کا اعلان کر دیا ہے امیدوار دس ستمبر سے مختلف پروگرامز میں داخلوں کے لیے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں جامعہ کی جانب سے نئے پروگرامز میں ڈیموگرافک، کرمنالوجی اور پبلک ہیلتھ جیسے مضامین شروع کئے جا رہے ہیں جن کا مقصد طلبا اور خاص طور طالبات کیلئے نوکری کے مواقع بڑھانا ہے. یونیورسٹی آف پنجاب میں ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر روزینہ کا کہنا ہے کہ پبلک ہیلتھ اور ڈیموگرافکس ایسی ڈگریاں ہیں جن کی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں بہت مانگ ہے بی ایس اور ماسٹرز پروگرام میں شہدا کے بچوں کیلئے خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کے مطابق ہر شعبہ میں کوٹہ پر دو سیٹیس رکھی گئی ہیں وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ شہدا ہمارے لیے قابل فخر ہیں، ان کے بچوں کو مفت تعلیم، رہائش اور اسکالر شپس دیں گے.

وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے داخلوں کے لیے آئن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ پانچ اکتوبر ہے ‘واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 15 ستمبر سے جامعہ مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری کیا ہے تعلیمی ادارے کو 3 مرحلوں میں کھولی جائے گی پنجاب یونیورسٹی آن لائن اور فیس ٹو فیس تدریسی نظام بیک وقت جاری رکھے گی.

ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے کا دورانیہ 15 ستمبر تا 25 اکتوبر پر مشتمل ہوگا پہلے مرحلے میں بی ایس اورماسٹرز کی تمام کلاسزآن لائن جاری رہیں گی ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ایم اے پارٹ ٹو اور ایل ایل بی کے تمام امتحانات 26 ستمبر سے روایتی انداز میں ہوں گے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلبا کو 23 ستمبر سے ہاسٹل میں رہنے کی اجازت ہوگی. ترجمان خرم شہزاد کے مطابق یونیورسٹی کھلنے کے دوسرے مرحلے کا دورانیہ 2 نومبر تا 15 دسمبر پر مشتمل ہوگا طلبا کے لیے فیس ٹوفیس کلاس میں حاضر ہونا لازمی نہیں ہوگا یونیورسٹی کھلنے کا فیز تھری 16 دسمبر سے شروع ہوگا خیال رہے کہ 7 ستمبر کو وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا.