این سی اے کی کنٹرولنگ اتھارٹی وفاقی وزیربرائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمودکی این سی اے آمد

این سی اے کی کنٹرولنگ اتھارٹی وفاقی وزیربرائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمودکا این سی اے کا دورہ اور انکی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کا انعقاد ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 26 ستمبر 2020 15:59

این سی اے کی کنٹرولنگ اتھارٹی وفاقی وزیربرائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2020ء) این سی اے کی کنٹرولنگ اتھارٹی وفاقی وزیربرائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمودکا این سی اے کا دورہ اور انکی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری نے ممبران کو این سی اے کے تعلیمی اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

بورڈ آف گورنرزکے ممبرا ن نے این سی اے کی موجودہ کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این سی اے کی کنٹرولنگ اتھارٹی وفاقی وزیربرائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمودکا کہنا تھا کہ این سی اے نے کرونا سے تحفظ کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کی گئی تاکہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ اکرام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)


ہم نے مرحلہ وار سکولز، یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں۔

امید ہے پرائمری سکول بھی جلد کھل جائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ این سی اے کی تاریخی اہمیت ہے اور یہ آرٹ کا بہترین انسٹی ٹیوٹ ہے۔ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے اسے ماضی میں نظر انداز کیاگیا اور یونیورسٹی کا درجہ دینے کے حوالے سے ضروری قانون سازی میں سست روی اختیار کی گئی۔

لیکن اب اس حوالے سے تمام امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد ہی نیشنل کالج آف آرٹس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا۔ اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بہترین حکمت عملی سے کروانا کا مقابلہ کیا۔ کرونا کے باوجود ملک کی اکانومی بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔