Live Updates

جہلم ویلی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے،زیشان حیدر

ہفتہ 26 ستمبر 2020 16:46

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے راہنما وسابق امیدوار اسمبلی زیشان حیدر نے کہا کہ جہلم ویلی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔اہلیان جہلم ویلی نے اپنے دریاوں اور زمینوں کی قربانی دی جس کے نتیجے میں واپڈا اور حکومت آزاد کشمیر جہلم ویلی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف دریاوں کا رخ موڑنے سے درجہ حرارت میں واضح اضافہ ہوا جبکہ دوسری طرف 1100 میگاواٹ سے زیادہ بجلی بنانے والے پراجیکٹ کا بھی اہلیان مظفرآباد کو کوء خاطر خواہ فائدہ نہیں۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام بہت تنگ ہیں جس کے نتیجہ میں کسی بھی وقت کوء سخت عوامی ردعمل سامنے آ سکتا ھے۔اگر واپڈا کی روایت پر حکومت آزادکشمیر نے نوٹس نہ لیا تو ماضی کی طرح ایک دفعہ پھر عوام کے حقوق اور سہولت کے لئے سڑکوں پر ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات