دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 26 ستمبر 2020 16:55

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں ہفتہ کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتِ حال حسب ذیل رہی، دریا ئے سندھ میں (تربیلاکے مقام پر) پا نی کی آمد 83300کیوسک اور اخرج 85000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر پا نی کی آمد 10700کیوسک اور اخراج10700کیوسک، در یا ئے جہلم میں منگلاکے مقام پر پا نی کی آمد15700کیوسک اور اخراج45000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پا نی کی آمد30800کیوسک اور اخراج7000 کیوسک۔

جناح بیرا ج میں پا نی کی آمد100800 کیوسک اور اخراج93300کیوسک، چشمہ بیراج میں پا نی کی آمد105600کیوسک اور اخراج 98000کیوسک، تونسہ بیرا ج میں پانی کی آمد 105100کیوسک اور اخراج85400کیوسک، پنجند بیراج میں پانی کی آمد32900کیوسک اور اخراج 16700کیوسک، گدو بیرا ج میں پانی کی آمد 94700کیوسک اور اخراج 67800کیوسک، سکھر بیرا ج میں پا نی کی آمد66900کیوسک اور اخراج21700کیوسک، کوٹری بیرا ج میں پا نی کی آمد65900 کیوسک اور اخراج 63700کیوسک ۔

(جاری ہے)

تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1548.57 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.899 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1233.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.685 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 646.40 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.166 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔