اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن جاری

ہفتہ 26 ستمبر 2020 20:16

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے سرچ آپریشنز تھانہ بسال کے ایریا میں ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوئے جس میں پولیس کی نفری نے شرکت کی سرچ آپریشن تھانہ بسال کے علاقہ گاوں پنڈ سلطانی میں کیا گیا سرچ آپریشن میں 13گھروں کی سرچنگ کی گئی اور 41مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :