کورونا کی وجہ سے بیس لاکھ تک اموات ممکن، ہیں ،ڈبلیو ایچ او

بروقت اقدامات کی صورت میں اموات کم ہو سکتی ہیں ، ڈائریکٹر مائیکل راین

ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:36

کورونا کی وجہ سے بیس لاکھ تک اموات ممکن، ہیں ،ڈبلیو ایچ او
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے سبب مزید انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی اقدامات کے ڈائریکٹر مائیکل راین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کووڈ انیس کے باعث بیس لاکھ تک اموات کافی حد تک ناقابل تصور تو ہیں لیکن ناممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ انیس کی مہلک بیماری کے خلاف سخت اور بروقت اقدامات کیے جائیں، تو انسانی اموات کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ روکا جا سکتا ہے۔ یہ وائرس اب تک نو لاکھ چورسی ہزار انسانوں کی جان لے چکا ہے اور ڈبلیو ایچ او کو خدشہ ہے کہ اگلے چند روز میں یہ تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

متعلقہ عنوان :