چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر کا دورہ لاہور، تاریخی مقامات کی سیرکی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) آزاد جموں کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید احمد جو ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور کے دورے پر ہیں نے ہفتے کے روز شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر شاہی قلعہ لاہور، بادشاہی مسجد، مسجد وزیر خان اور شاہی ہمام بھی گئے اس موقع پر چیف جسٹس راجہ سعید احمد کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔