مہنگے فضائی سفر سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
حکومت کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سستی ترین سفری سہولت متعارف کروانے کا عندیہ
محمد علی ہفتہ 26 ستمبر 2020 20:17
(جاری ہے)
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو سستی سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے فیری سروس کے آغاز کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر 3 اسلامی ممالک کیلئے فیری سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ سب سے پہلے کراچی سے عراق کیلئے فیری سروس شروع ہوگی۔ ایران،عراق اور شام میں مقدس مقامات کی زیارت سے متعلق پالیسی تیار کی گئی ہے۔ وزیرمذہبی امورکی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نےپالیسی کو حتمی شکل دی ہے۔ کمیٹی میں شیریں مزاری،علی زیدی،ندیم افضل چن،عاصم سلیم باجوہ شامل ہیں۔ پالیسی کے مطابق زائرین اور ٹورآپریٹرز کو وزارت مذہبی امور میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ کوئٹہ، تفتان میں زائرین کی رہائش کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔ کوئٹہ تفتان روڈپرسروس ایریا تعمیرکئے جائیں گے۔ کراچی سےعراق فیری سروس شروع کی جائےگی۔ جبکہ مستقبل میں گوادرسےعراق فیری سروس بھی شروع کی جائےگی۔ کراچی سےفیری سروس سے سفر کو سستا اور محفوظ بنایا جائے گا۔ زیارت پالیسی کا حتمی مسودہ کابینہ سے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے ساحلی شہروں سے فیری سروس کے آغاز کی باقاعدہ منظوری دے دی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے بتایا گیا کہ بلیو اکانومی وژن کے تحت وفاقی کابینہ نے فیری شپس چلانے کی اجازت دی ہے۔ سمندر کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لئے اب سمندری سرحدیں کھلی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فیری سروس کے آغاز سے ملک میں سیاحت کے شعبہ کو بھی فروغ ملے گا، غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کی پاکستان آمد ممکن ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.