ملک میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر کے علاقوں میں محسوس کیے گئے، ریجن گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل زلزلوں کی زد میں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 ستمبر 2020 20:54

ملک میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے شدید جھٹکے
مظفرآباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 ستمبر 2020ء) ملک میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر کے علاقوں میں محسوس کیے گئے، ریجن گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل زلزلوں کی زد میں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام کو آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے۔ شہری علاقوں میں زلزلے کی زیادہ شدت محسوس کی گئی، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 5 سے زائد تھی، جبکہ یہ ریجن گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے۔

(جاری ہے)

کئی مواقعوں پر ایک دن میں ایک سے زائد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے۔ خاص کر شمالی علاقوں میں آئے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔ جبکہ آزاد کشمیر میں کچھ روز قبل ایک دن کے دوران ایک سے زائد مرتبہ بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔