عمران خان مجھے انتقامی کاروائی میں گرفتار کروانا چاہتے ہیں

عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں،حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

Hassan Shabbir حسن شبیر ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:01

عمران خان مجھے انتقامی کاروائی میں  گرفتار کروانا چاہتے ہیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-26  ستمبر2020ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں،حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے،مزید وقت نہیں دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے،میرے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو،سب مجھ پر مفاہمتی سیاست کا الزام لگاتے ہیں بتائیں مفاہمت سے کیا ذاتی مفادلیا؟ان کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا،مولانا فضل الرحمان بزرگ سیاستدان ہیں،اس لئے انہیں قیادت سونپی، عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں، حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے،مزید وقت نہیں دیں گے،بہت ہوگیا حکومت کو اب ایک منٹ بھی نہیں دیں گے،اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو بے نقاب کیاجائے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا میرے جیل میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، حکمران جماعت کے خلاف تحریک کسی بھی صورت بند نہیں ہوگی یہ تحریک چلتی رہےگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے ساتھ تصادم نہین چاہیتے ہیں اور نہ ہی کسی کے خلاف بیان بازی پر یقین رکھتے ہیں ، تنقید اور آزادی رائے حق ان کا قانونی و آئینی حق ہے جس کو چھینا نہیں جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر کے بعد مسلم لیگ ن کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔