نئی پابندیاں،ایرانی صدر نے امریکا کو وحشی قرار دے دیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:47

نئی پابندیاں،ایرانی صدر نے امریکا کو وحشی قرار دے دیا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد اسے وحشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنے غصے کا رخ وائٹ ہاؤس کی طرف موڑ لینا چاہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں غصے کی حالت میں بات کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں نے ایران کو نقصان پہنچانے کے لیے اربوں ڈالر جھونک دئیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اس حد تک وحشی پن نہیں دیکھا اور اب ایرانی عوام کی نفرت و بددعا کا نشانہ وائٹ ہاؤس ہے۔