افغانستان ،صوبہ قندوز میں سڑک کنارے نصب بارودی دھماکے میں کم از کم چھ افغان شہری جاں بحق

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:47

قندوز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں سڑک کنارے نصب بارودی دھماکے میں کم از کم چھ افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبائی ترجمان ہجرت اللہ اکبری کے حوالے سے غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی صوبہ قندوز کے ضلع علی آباد کے علاقے رمضانی میں اٴْس وقت یہ واقعہ پیش آیا جب ایک ٹریکٹرٹرالی میں مقامی افرادکہیں جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ساتھ ٹکرانے سے خوفناک دھماکہ ہوا جس کی زدمیں آکر ٹریکٹرٹرالی میں سوار چھ افغان شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ترجمان نے واقعہ کی ذمہ داری طالبان پر ڈال دی ہے تاہم طالبان نے تاحال کسی ردعمل کا اظہارنہیں کیا ہے۔