کراچی میں آگ لگنے کے بعد مسافروں سے بھری وین جل کر راکھ ہوگئی

واقعہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر پیش آیا، وقت پر فائر بریگیڈ نہ پہنچنے کے باعث 13 مسافر جاں بحق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:06

کراچی میں آگ لگنے کے بعد مسافروں سے بھری وین جل کر راکھ ہوگئی
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 26ستمبر2020ء) کراچی میں آگ لگنے کے بعد مسافروں سے بھری وین جل کر راکھ ہوگئی، واقعہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر پیش آیا، وقت پر فائر بریگیڈ نہ پہنچنے کے باعث 13 مسافر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر پیش آئے افسوسناک واقعے میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد سے کراچی آنے والی مسافر وین میں کراچی کے قریب پہنچنے پر آگ لگ گئی۔

وین میں 22 مساف سوار تھے جب موٹروے پر اس میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا، جس کے باعث وین میں موجود 13 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ وین مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، جبکہ باقی مسافر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفرے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ تاحال مسافر وین میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ جبکہ ہسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ لائے گئے زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ تمام زخمی مسافر بری طرح جھلس گئے ہیں جنہیں ہنگامی طبی امداد دی جا رہی ہے۔