مودی حکومت میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں، شاہد آفریدی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مودی حکومت میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کی حکومت ہر وقت تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات بہتر رہ سکتے ہیں،بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کے لوگ بہت محبت کرتے ہیں، ماضی میں پاک بھارت تعلقات کچھ بہتر تھے۔یاد رہے کہ 13 ستمبر کو غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے واضح کیا تھا کہ سیاسی معاملات بہتر ہونے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی۔