وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے تاریخی خطاب سے کشمیری بہن بھائیوں کے دل جیت لئے ہیں، چوہدری سجاد مہیس

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) انصاف ویلفیئرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری سجاد مہیس نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تاریخی خطاب سے کشمیری بہن بھائیوں کے دل جیت لئے ہیں، آزادی کشمیریوں کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے، کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے مودی فاشسٹ کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا ، انہوں نے کہاکہ ذلت اور رسوائی مودی کے مقدر میںلکھی جا چکی ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔