Live Updates

پاکستانی قوم اپنی پاک فوج پر فخر کرتی ہے ، بلال اسلم بھٹی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے رہنماء بلال اسلم بھٹی نے کہاکہ نوازشریف ٹولے نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ملکی اداروں پر حملے کئے ، نوازشریف بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، پاکستانی قوم اپنی پاک فوج پر فخر کرتی ہے ، افواج پاکستان وطن کے دفاع کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہاکہ کرپٹ مافیا کو اب ڈھیل اور ڈیل نہیں ملے گی، لوٹی ہوئی دولت کا کرپٹ مافیا کو حساب دینا پڑے گا، تحریک انصاف کی حکومت تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور چور ٹولے کا انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات