Live Updates

بھارت میں بسنے والی اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، شنیلا روتھ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) تحریک انصاف مینارٹی ونگ کی مرکزی صدر و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شنیلا روتھ نے کہاکہ بابا کرتارپور کے جنم دن کی تقریب میں بھارت نے سکھ برادری کو روک کر اپنی اصلیت دنیا کے سامنے عیاں کردی ہے ، بھارت کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت بسنے والی اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، بھارت کی فاشسٹ حکومت مسلمانوں دیگر اقلیتوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہے جس کا عالمی برادری کونوٹس لینا ہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت نے بابا کرتار پور راہداری کو کھول کر دنیا بھرمیںامن کے پیغام کو اجاگر کیا تھا، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں اور اپنے مذہبی عقائد کے مطابق انہیں مذہبی آزادی حاصل ہے ، 11 پاکستانی ہندوئوں کے قتل کا ذمہ دار مودی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات