بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرکوٹ کٹیرہ سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ‘ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا‘پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی سے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا‘ آئی ایس پی آر

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرکوٹ کٹیرہ سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجہ میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی سے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کی اس خلاف ورزی کے نتیجہ میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا، 34 سالہ شہید نائیک دل فراز کا تعلق مظفر آبادکے گائوں پنجکوٹ سے تھا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے بھارتی فوج کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔