شرومنی اکالی دل بھارتی حکمراں اتحاد این ڈی اے سے الگ ہو گیا، بھارتی میڈیا

اتوار 27 ستمبر 2020 00:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) شرومنی اکالی دل بھارتی حکمراں اتحاد این ڈی اے سے الگ ہو گیا، اس نے زراعت سے متعلق قانون سازی معاملے پر علیحدگی اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق شرومنی اکالی دل نے بھارتی حکمراں اتحاد این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، شرومنی اکالی دل بی جے پی کا سب سے پرانا اتحادی تھا اور اس نے چار گھنٹے طویل اجلاس کے بعد حکومت سے علیحدگی کی ہے۔ سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ بھارت بھر میں کسان زراعت سے متعلق قانون سازی پر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے کسانوں کی فصلوں کیلئے قانونی تحفظ دینے سے انکار کیا جس کی وجہ سے شرومنی اکالی دل بھارتی حکمراں اتحاد این ڈی اے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :