گندم اور آٹا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث صوبائی حکومت نے عوام کو سستا اور معیار ی آتا فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،نور احمد پرکانی

صوبے کے غریب عوام کو ریلیف ملے گا، صوبائی حکومت اور محکمہ فوڈ کی بنیادی مقصد یہ ہے کہ اسٹیبل فوڈ ہے یہ شہریوں تک پہنچانا ہے ،سیکرٹری فوڈ بلوچستان

اتوار 27 ستمبر 2020 01:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) سیکرٹری فوڈ بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا کہ گندم اور آٹا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث صوبائی حکومت نے عوام کو سستا اور معیار ی آتا فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے صوبے کے غریب عوام کو ریلیف ملے گی محکمہ فوڈ کی جانب سے 20کلو آٹاتھیلہ صرف 950روپے میں دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں محکمہ فوڈ کی جانب سے سستاآٹا سیل پوائنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپی ایس ٹو منسٹر یوسف جیمز،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سبی ڈویژن شاکر اسحاق،اسٹنٹ کمشنر سبی میر اسماعیل مینگل،میر سلیم گشکوری ،اور دیگر موجود تھے سیکرٹری فوڈ بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا کہ بلوچستان میں گندم اور آٹے کی زیادہ قیمتوں کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور منسٹر فوڈسردار عبدالرحمان کھیتران سمیت صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ عوام کے بنیادی ضرروتوں کو پورا کرنے کے لئے سستا اور معیاری آٹا ہر شہر تک پہنچایا جائے تو اس سلسلے میں ہم نے کوششش کی ہے کہ بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں سستا اور معیاری آٹا کم نرخوں پر دینے کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے محکمہ فوڈ کی جانب سے 20کلو آٹاتھیلہ صرف 950روپے میں شہریوں کو دیا جارہا ہے جبکہ بازار سے بہت کم قیمت میں معیاری اور سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سبی میں یہ پہلاسستا آٹا سیل پوائنٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور اگر ضرورت ہڑنے پر مذید پوائنٹ بھی عوام کے سہولت کے کئے بنائیں جائیں گے انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ فوڈ کی بنیادی مقصد یہ ہے کہ اسٹیبل فوڈ ہے یہ شہریوں تک پہنچانا ہے اور زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبی میں محکمہ فوڈ کی جانب سے غریب عوام میں سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔بعد ازیں صوبائی سیکرٹری فوڈ نور احمدپرکانی نے سبی کے صحافی و معروف نعت خوان حاجی ریاض ندیم نیازی کے لائیبریری کا دورہ کیا اور مختلف کتابوں کا معائنہ کیا انہوں نے حاجی ریاض ندیم نیازی کے کتب دوستی کو سراہا اور اپنی جانب سے بیس ہزار اور کتابیں دینے کا اعلان کیا ۔