بھارتی سابق وزیر دفاع جسونت سنگھ انتقال کر گئے

اتوار 27 ستمبر 2020 11:50

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) بھارتی سابق وزیر دفاع جسونت سنگھ 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جسونت سنگھ نے بھارتی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور اقتدار میں 1998 سے 2004 تک وزیر دفاع، خزانہ اور خارجہ امور کے منصب پر فائز رہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جسونت سنگھ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے ملک کی مرکزی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مضبوط کرنے میں اپنا اہم کرداد ادا کیا۔

جسونت سنگھ نے پہلے ایک سپاہی اور بعد میں سیاستدان کی حیثیت سے پوری قوم کی خدمت کی۔ اٹل بہاری کی حکومت کے دوران انہوں نے اہم محکموں کو سنبھالا اور مالیات، دفاع اور امور خارجہ کو دنیا بھر میں مضبوط کیا۔ مودی نے مزید کہا جسونت سنگھ کو ملکی سیاسی اور معاشرتی معاملات میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔