مصر، نشے کی لت میں مبتلا درجنوں امیدوار پارلیمانی انتخابات کی دوڑ سے باہر

اتوار 27 ستمبر 2020 12:00

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) مصر میں رواں سال اکتوبر اور نومبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل امیدواروں کے طبی معائنے کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مختلف علاقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کرنے والے امیدواروں کے طبی معائنے سے پتا چلا ہے کہ وہ منشیات کی لعنت میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

نشے کے عادی ہونے کی بنا پر ان کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

پارلیمانی انتخابات کی دوڑ سے باہر کیے گئے امیدواروں میں خواتین بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر نشے کی لت کا شکار ہیں۔ وزارت صحت کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سعد مکی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو ان امیدواروں کے کاغذات کی منسوخی کے لیے تحریری طور پر بتا دیا گیا ہے کیونکہ منشیات استعمال کرنے والے افراد کو پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔