مولانا فضل الرحمن نے مولانا فخرالدین رازی کو حسن کارکردگی شیلڈ پیش کردی

جے یو آئی سندھ کی جانب سے ضلع غربی کی گرانقدر خدمات کا اعتراف، مولانا عمرصادق، ڈاکٹر عطا الرحمن وارکان عاملہ کو خراج تحسین

اتوار 27 ستمبر 2020 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ نے گذشتہ سال کے آزادی مارچ میں بہترین کارکردگی اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر جے یو آئی ضلع غربی کراچی کے امیر مولانا عمرصادق، جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی، ڈاکٹر عطا الرحمن،ڈاکٹر نصیرالدین سواتی سمیت مجلس عاملہ کو خراج تحسین پیش کیا،اس حوالے سے جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سے حسن کارکردگی کا اعزازی شیلڈ مولانا فخرالدین رازی نے وصول کیا، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو،سائیں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،اسلم غوری،امین اللہ اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مولانا فخرالدین رازی نے مولانا فضل الرحمن،سائیں مولانا عبدالصمد ہالیجوی،علامہ راشد محمود سومرو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضلع غربی کے تمام کارکنان کیلئے اعزاز ہے،آزادی مارچ میں کارکنوں نے کراچی سے اسلام آباد تک سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کی جو مثال رقم کی وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی،کارکن کٹھ پتلی حکومت اور اس آمرانہ نظام کے خلاف آزادی مارچ جیسی تاریخ دھرانے کیلئے تیار اور پر عزم ہیں، مولانا فضل الرحمن کے کارکن لٹیروں،کٹھ پتلیوں اور ظالموں کیلئے لوہے کا اصلی چنا ہیں،آزادی مارچ میں جے یو آئی کارکنان کی جانی، مالی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،کارکنان نئے عزم سے وطن عزیز میں عوام کے حق حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔