یوتھ سوشل فورم کامسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر غلام رسول کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

اتوار 27 ستمبر 2020 13:05

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یوتھ سوشل فورم کے وائس چیئرمین توصیف احمد آج سرینگر کے علاقے چھتہ ل میں مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر غلام رسول کی رہائش گاہ پر گئے اوران کے انتقال پرسوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر غلام رسول گزشتہ روز انتقال کرگئے۔یوتھ سوشل فورم کے رہنما نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام رسول کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیرکاز کے لئے پرعزم تھے اور تحریک آزادی کشمیر میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کے لئے بلندی درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔