وزیر دفاع پرویز خٹک نے ،روس میں کثیر الملکی کیوکاز 2020 فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ، پاکستانی و چینی فوجی اہلکاروں سے ملاقات

اتوار 27 ستمبر 2020 13:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کے ہمراہ روس میں کثیر الملکی کیوکاز 2020 فوجی مشقوں کا معائنہ کیا اور پاکستانی و چینی فوجی اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی فوجی مشقیں 2020 روسی شہر آستر کھان میں منعقد ہوئیں، چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی وزیر دفاع کے ہمراہ تھے۔

وزیر دفاع نے مشقوں میں شریک پاکستانی اور چینی دستوں کے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ وارانہ کارکاردگی کو سراہا۔نواضح رہے کہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہونے والی مشقوں میں روس، بیلاروس سمیت دیگر ممالک کے دستے شریک ہوئے، بھارت نے تکنیکی تربیت نہ ہونے کے سبب مشقوں سے راہ فرار کا بہانہ کورونا وائرس کو بنایا گیا۔