عبدالحق مخلص ہوٹلزاینڈ شاپس اونرزایسوسی ایشن کے صدر جبکہ قاری یار محمد ترین جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 27 ستمبر 2020 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) ہوٹلز اینڈ شاپس اونرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عبدالحق مخلص تین سال کے لیے صدراور قاری یار محمد ترین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز عرشی ہوٹل میں ہوٹلز اینڈ شاپس اونرز ایسوسی ایشن شیدی ویلج روڈ لیاری کے الیکشن کاانعقاد کیاگیا،جس میں ممبران نے اتفاق رائے سے آئندہ تین سال کیلئے ممبران کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے ایسوسی ایشن کے متحرک رکن عبدالحق مخلص کو بلا مقابلہ صدر اور فعال ممبر قاری یار محمد ترین کو بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری 3 سال کے لیے منتخب کیا اس موقع پر نو منتخب صدرعبدالحق مخلص نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا انشا اللہ میں آپ کے یقین و اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہوں کہ میں بلا تفریق پہلے سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

دریں اثنا آل کراچی تاجر آلائنس کے صدر حکیم شاہ اوردیگر نے عبدالحق مخلص کو صدر منتخب ہونے پر آل کراچی تاجر الائنس کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور انکے آفس واقع لیمارکیٹ میں ان سے ملاقات کرکے پھول اجرک وتحائف پیش کئے۔