Live Updates

اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سے پوری قوم کا سرفخرسے بلند ہوا ہے، سردار رحمان

اتوار 27 ستمبر 2020 14:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کیجنرل سیکرٹری سردار رحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے سیاسی اختلافات اپوزیشن جماعتوں کا اپنا مسئلہ ہے مگر جب بات اسلام، شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم یا مسئلہ کشمیر کی ہو تو سب کو سیاسی اختلافات ختم کرنے چاہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر سے پوری قوم کا سرفخرسے بلند ہوا ہے، مگر اپوزیشن کی مخالفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی بھی کچھ سیاسی راہنما عمران خان سے نہیں بلکہ پوری قوم سے اختلاف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اور نبی آخرالزماں پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف گستاخی اورملک کے خلاف پروپیگنڈہ روکنے پراپوزیشن جماعتوں کو تمسخر کرنے کی بجائے وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوناچاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات