کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

4 کے بعد سے بھارت ایل او سی پر بھاری ہتھیار استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری کو چاہیے اس تنازع کو فوری حل کرائے، میجر جنرل بابر افتخار

اتوار 27 ستمبر 2020 14:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی نے جنگ کا ماحول بنا رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2014 کے بعد سے بھارت ایل او سی پر بھاری ہتھیار استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری کو چاہیے اس تنازع کو فوری حل کرائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کو گاہے بہ گاہے ایل او سی کی صورتحال سے بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں، دنیا کو صورتحال کا بخوبی اندازہ ہے۔