انتظامی مقاصد کے لیے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا سکتے ہیں ،تاحال اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، معید یوسف

اتوار 27 ستمبر 2020 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ انتظامی مقاصد کے لیے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا سکتے ہیں تاہم تاحال اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوا وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بھارت کی سرزنش ہو رہی ہے۔ امنہوںنے کہاکہ پاکستان کی توجہ امن اور معیشت کی حفاظت پر مرکوز ہے۔