عوامی نیشنل پارٹی کو لورالائی میں مزید مستحکم بنائیں گے ، ایڈوکیٹ منظور کاکڑ

آئے روز شمولیتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی نمائندہ جماعت ہے ، ضلعی صدر

اتوار 27 ستمبر 2020 16:40

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کو لورالائی میں مزید مستحکم بنائیں گے آئے روز شمولیتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی نمائندہ جماعت ہے ،اب عوام میں شعور آچکا ہے کہ ہماری واحد نمائندہ عوامی نیشنل پارٹی ہے ٹریفک حادثات کم کرنے کیلئے موٹر وے پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار ایڈوکیٹ منظور کاکڑ نے ناصر آباد میں شمولیتی اور نئے یونٹ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل ضلعی صدر کے ضلعی کابینہ ایک بڑی جلوس کے شکل میں سالار چوک کا افتتاح کیا۔ بعد میں اللہ داد شہید کے رہائشگاہ ایک بڑا جلسہ منعقد کیا۔ جلسے سے ضلعی صدر منظور کاکڑ،مرکزی کمیٹی کے رکن گنوخان خلجی،سابق صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی ،مرکزی کمیٹی کے رکن شیر زمان صافی،نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے منظور کدیزئی،صوبائی سیکریٹری کھیل وثقافت حیات خان حیات ناصر،ضلعی پریس سیکریٹری ملک ایاز موسیٰ خیل،یونٹ کے نومنتخب صدر دلبر خان ناصراور محیب اللہ نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز شمولیتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی نمائندہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پختونوں کی بقاء کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں حضرت باچاخان نے تعلیم کو عام کرنے کیلئے دن رات کام کیا اور جنگ وجھگڑوں سے سخت نفرت کرتے تھے ہماری پارٹی میں خیلی و زئی کا کوئی نام و نشان نہیں ہم لوگ سارے آپس میں بھائی بھائی ہیں سابقہ قوم پرست جماعت کو مینڈیٹ دیا لیکن انہوں نے پختونوں کیلئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا بلکہ عوام کو نظر انداز کیا ۔

اور یہ لوگ بار بار عوام سے ووٹ لیکر اسمبلی تک پہنچ جاتے ہیں پھر اپنے علاقے کو مکمل طور پر نظر انداز کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،مابت کاکا ،زمرک خان اچکزئی اوردیگر نے پارٹی کو فعال کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں اب عوام میں شعور آچکا ہے کہ ہماری واحد نمائندہ عوامی نیشنل پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کم کرنے کیلئے موٹر وے پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے لورالائی ٹو ڈی جی خان اور لورالائی ٹو کوئٹہ روڈ پر حادثات ہوتے ہیں اس کا واحد حل موٹر وے پولیس کو تعینات کیا جائے اب تک لورالائی میں سینکڑوں نوجوان شہید ہوچکے ہیں اس کی واضع مثال گڑنگ، درگئی اور مہیوال کے واقعے ہیں ۔

نیا اللہ داد شہید یونٹ ناصر آباد کی ترقی کیلئے ہر فارم پر آواز بلند کریں گے آج اس جلسے سے ثابت ہوتا ہے کہ ناصر آباد میں عوامی نیشنل پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے نئے یونٹ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے صدر دلبر خان ناصر،سینئر نائب صدر میرات خان ناصر،نائب صدر اول عبدالرازق کلا خیل،نائب صدر دوئم صورت خان کلاخیل،جنرل سیکریٹری اختر محمد ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عج لاجور خان لاجور، جوائنٹ سیکریٹری عجب کلاخیل،ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری سردار صادق خان کنڈی،پریس سیکریٹری نظام الدین سالار، خزانچی محیب اللہ،آفس سیکریٹری حیات اللہ منتخب ہوگئے ۔اس موقع پر مختلف سیاسی ومذہبی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔